Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مظالم اور پابندیوں کا 24واں روز، کشمیریوں نے خندقیں کھود لیں

شائع 28 اگست 2019 04:00am

kashmirimagee

جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے مظالم اور پابندیوں کا آج 24واں روز ہے۔ کشمیر کے ہر گلی کوچے سے جدوجہد آزادی کی صدائیں اٹھ رہی ہیں۔

خاموش کشمیر میں آزادی کی آواز صورہ، جس کی گلیوں میں جدوجہد کی نئی داستانیں جنم لے رہی ہیں۔  سخت ترین پابندیوں کو روندتے ہوئے جناب صاحب اور آنچار کے مکین روزانہ گھروں سے نکلتے ہیں، احتجاج کرتے ہیں، آزادی کے نعرے لگاتے ہیں۔

نوجوانوں نے سیکیورٹی فورسز کو روکنے کیلیے علاقے کے  داخلی راستوں پر خندقیں کھود رکھی ہیں، اگر سیکیورٹی فورسز کی آمد کا کوئی امکان بھی ہو تو شٹر بجا کر سب کو الرٹ کیا جاتا ہے۔

یہ علاقہ ویسے نیشنل کانفرنس کا گڑھ سمجھا جاتا تھا لیکن اب یہ آزادی کا مرکز بنتا جارہا ہے۔

دوسری جانب بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے سفاکیت کی انتہا کردی، کشمیری عوام کو پیاروں کے جنازوں میں شرکت سے بھی روک دیا گیا ہے۔