Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

نجی اسکول انتظامیہ کی غفلت، 11 سالہ طالبعلم جاں بںق

شائع 28 اگست 2019 03:47am

Untitled-1

کراچی: نجی اسکول انتظامیہ کی غفلت نے خاندان اجاڑ دیا۔ سوئمنگ پول میں ڈوب کر چھٹی جماعت کا گیارہ سالہ ذیشان زندگی کی بازی ہار گیا۔

گیارہ سالہ ذیشان سوئمنگ کلاس لے رہا تھا کہ سوئمنگ پول میں ہی ڈوب گیا۔ تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور زندگی ہار گیا۔

اہلخانہ پر موت کی خبر بجلی پر گری، بچے کا والد انتظامیہ کی غفلت پر پھٹ پڑا۔

والد کی مدعیت میں اسکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اور ڈائریکٹریٹ پرائیوٹ اسکول سے رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب کرک کے نجی اسکول میں ایک دن کی غیر حاضری پر پرنسپل نے کا8ویں جماعت کے طالبعلم رضوان اللہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈنڈوں کے وار سے بچے کے جسم پر تشدد کے نشان پڑگئے۔

Untitled-1

تھانہ صابرآباد میں پرنسپل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دفعہ 37 اور 44 شامل ہے۔