Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

کراچی کی فضائی حدود تبدیل ، 3 روٹس بند

شائع 28 اگست 2019 03:35am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی حدود تبدیل کردی ہے، انٹرنیشنل پروازوں کیلئے کراچی کے تین روٹس کو آج سے 31 اگست تک بند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تین روٹ بند کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی تجویز کے بعد کیا گیا، جبکہ ان روٹس کے متبادل روٹ بھی دے دیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ ناٹم بھی جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اس حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔ جس کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

بھارت کیلئے فضائی حدود پر پابندی کا فیصلہ کرنے سے پہلے تمام قانونی پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر تفصیل بتاتے ہوئے کہا بھارت کی پاکستان کے ذریعے افغانستان  سے تجارت کا زمینی راستہ مکمل طور  پر بند کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی کہا گیا کہ کشیدگی کا آغاز نریندر مودی نے کیا تھا اور ختم ہم کریں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ ضائی حدود کی بندش پر عالمی قوانین کو مدنظر رکھیں گے۔ وزیراعظم کشمیریوں کی آواز بن گئے، وہ اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے جارہے ہیں، اب دنیا کو کشمیر کیلئے ڈومور کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایئر اسپیس بند کرنے کا فیصلہ بالکل ٹھیک ہے، فضائی حدود کی بندش سے زیادہ نقصان بھارت کو اُٹھانا پڑے گا۔