ایمنسٹی انٹرنیشنل : مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات کی بحالی کا مطالبہ
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست تمام سیاسی رہنماوں کی رہائی اور ذرائع مواصلات کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سربراہ آکر پٹیل کا کہنا تھا کہ مسلسل بائیس روز سے مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی معطل ہے۔
ایمنسٹی سربراہ کے مطابق مواصلات کا انقطاع ، سیکیورٹی حالات ، سیاسی رہنماوں کی گرفتاری، اور میڈیا پر پابندی کے باعث یہاں پر ایک مواصلاتی بلیک ہول بن گیا ہے ۔
بیان میں ایمنسٹی کی جانب سے مواصلاتی بندش کو انسانی حقوق کی پامالی قرار دیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں کریک ڈاون کو ختم کرے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کریک ڈاون کو وادی کے عوام کیلئے ایک مجموعی سزا کے مترادف قرار دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپس کی جانب سے بھی گرفتار افراد کی گمشدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ، اور وادی میں عوام کی بڑی پیمانے پر گرفتاریوں کے تناظر میں اغواء کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.