Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

ایمنسٹی انٹرنیشنل : مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات کی بحالی کا مطالبہ

شائع 27 اگست 2019 06:30pm

amnestyimageee

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست تمام سیاسی رہنماوں کی رہائی اور ذرائع مواصلات کی  بحالی کا مطالبہ کردیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سربراہ آکر پٹیل کا کہنا تھا کہ مسلسل بائیس روز سے مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی معطل ہے۔  

ایمنسٹی سربراہ کے مطابق مواصلات کا انقطاع ، سیکیورٹی حالات ، سیاسی رہنماوں کی گرفتاری، اور میڈیا پر پابندی کے باعث یہاں پر ایک مواصلاتی بلیک ہول بن گیا ہے ۔

بیان میں ایمنسٹی کی جانب سے مواصلاتی بندش کو انسانی حقوق کی پامالی قرار دیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں کریک ڈاون کو ختم کرے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کریک ڈاون کو وادی کے عوام کیلئے ایک مجموعی سزا کے مترادف قرار دیا گیا۔

اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپس کی جانب سے بھی گرفتار افراد کی گمشدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ، اور وادی میں عوام کی بڑی پیمانے پر گرفتاریوں کے تناظر میں اغواء کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔