Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے کوشاں

شائع 27 اگست 2019 05:59pm

new

وزیر اعظم عمران خان کا کہناتھا کہ پی آئی اے ملک کی پہچان ہے۔منافع بخش ادارہ بد انتظامی اور غفلت کے باعث مشکلات کا شکار ہوا۔ حکومت پی آئی اے کو منافع بخش  اور فعال ادارہ بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔

 وزیراعظم کی زیر صدارت پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق  اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں  وفاقی وزیر ایوی ایشن  غلام سرور خان، عبدالحفیظ شیخ ،سیکرٹری ہوابازی ،سیکرٹری خزانہ، چیف ایگزیکیٹیو آفیسر پی آئی اےسمیت طیارا ساز ادارے کے نمائندوں و سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی آئی اے میں نئے طیارے شامل کرنے اور سفری سہولیات کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ کی کاوشوں سے خسارے میں مسلسل کمی آر ہی ہے۔ ملک میں فضائی نقل و حمل کا بے پناہ مواقع موجود ہیں۔پی آئی اے میں جدت لانے سے کاروبای سرگرمیوں اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ۔ طیارہ ساز ادارے کے نمائندگان کی جانب سے بھی وزیر اعظم کو نئے جہازوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہناتھا کہ پی آئی اے ملک کی پہچان ہے۔منافع بخش ادارہ بد انتظامی اور غفلت کے باعث مشکلات کا شکار ہوا۔ حکومت پی آئی اے کو منافع بخش  اور فعال ادارہ بنانے کے لئے کوشاں ہے۔