Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

ایڈمرل ظفر محمود سے چینی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات

شائع 27 اگست 2019 04:05pm

chinesseimagee

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے ملاقات کی،  پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ  کیا، اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معززمہمان کا استقبال کیا، وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن   کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔

معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی، ملاقات میں نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی، چینی جنرل نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔