Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

اب دنیا کو کشمیر کیلئے ڈومور کی طرف جانا ہے،فردوس عاشق اعوان

شائع 27 اگست 2019 03:49pm

firdoasimage

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ، اب دنیا کو کشمیر کیلئے ڈومور کی طرف جانا ہے۔ وفاقی حکومت نے بھارت کیلئے فضائِ حدود بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، فیصلے سے متعلق تمام قانونی پہلووں پر غور کیاجائے گا۔

فردوس عاش اعوان کا کہناہے کہ فضائی حدود سے متعلق عالمی قوانین کو مدنظر رکھیں گے۔ وزیراعظم کشمیریوں کی آواز بن گئے ہیں، وہ اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے جا رہے ہیں، اب دنیا کو کشمیر کیلئے ڈومور کی طرف جانا ہے۔

 وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اراکین کو گزشتہ روز قوم سے خطاب پر اعتماد میں لیا۔ کابینہ نے کشمیر ایشو کو تحریک میں بدلنے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے وزیراعظم کے فیصلے کی توثیق کی۔

فضائی حدود کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا ایئرسپیس استعمال پر پابندی نہیں تھی اس لیے مودی نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا،فضائی حدود کے حوالے سے عالمی قوانین پر عمل درآمد کے پابند ہیں ۔

 کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک سے دوسرے شہر جانے والے معذور افراد کیلئے بسوں میں نشستیں مختص کرنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے ترسیلات زر پر فیس ختم کر دی گئی ہے۔جبکہ کابینہ کو بچوں اور خواجہ سراؤں کا استحصال روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے بچوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والوں کیخلاف موثر قانون سازی کی ہدایت کی۔

 فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا اجلاس میں غریب قیدیوں کے جرمانے کی ادائیگی کے لائحہ عمل کی منظوری بھی دی گئی۔عامر ممتاز کو پاکستان اسٹیل ملز کا چیئرمین تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی،اسلام آباد ہیلتھ کیئراتھارٹی کے لیے ارکان کے تقرری کے لیے 9 رکنی سیلیکشن کمیٹی قائم کرنے کی منظوری اور چار ممالک میں ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری دی ہے ۔