Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

'ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے حوالے سے تمام باتیں میڈیا تک ہی ہیں'

شائع 27 اگست 2019 03:19pm

shanmasood

قومی کھلاڑیوں کا کنڈیشنگ کیمپ لاہور میں جاری ہے جہاں کھلاڑیون نے نیٹس پر پریکٹس کرنا شروع کردی، حسن علی نے بھی کیمپ جوائن کرلیا۔

اوپنر شان مسعود کہتے ہیں کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے حوالے سے تمام باتیں میڈیا تک ہی ہیں۔

نئے سیزن کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا کنڈیشنگ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے۔

مصباح الحق کی زیر نگرانی پلئرز نے بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں شروع کردیں۔

شان مسعود کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو ملک میں کرکٹ نہ ہونے کا نقصان ہورہا ہے۔

شادی کے بعد فاسٹ بولر حسن علی نے بھی کیمپ جوائن کرلیا، ایک دو روز میں فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔