Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

پاکستان کا بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 27 اگست 2019 03:11pm

fawfbimagee

پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، فواد چوہدری  نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فیصلہ کرنے سے پہلے تمام قانونی پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئیٹ میں مزید کہا کہ بھارت کے لئے افغانستان کے ساتھ  تجارتی راستے بند کرنے پر بھی غورکیا جارہا ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  مودی کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر اعتراض اٹھایا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ  نے کابینہ اراکین کو بین الاقوامی قوانین سے متعلق بریف کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ائیر سپیس استعمال پر پابندی عائد نہیں تھی اس لیے مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائی حدود کے حوالے سے عالمی قوانین پر عمل درآمد کے پابند ہیں، کسی ایک شخصیت کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی پابندی میں عالمی قوانین رکاوٹ تھے۔