کراچی کو صاف دیکھنے کی خواہش
پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال کا کہنا ہے شہر کی بہتری کے لئے گاربج پراجیکٹ کی بجائے کوئی بھی پوسٹ دی جاتی تیار تھا ہم صرف شہر کو صاف ستھرا چاہتے ہیں سیاست کررہا ہوتا تو دشمن کو باس نہیں کہتا ۔
پاکستان ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ میں کراچی کے لئے جان دینے کو تیار ہوں کراچی کی خدمت ملک کی خدمت ہے گاربج ڈائریکٹر کی بجائے کوئی بھی پوسٹ دی جاٹی میں تیار ہوں سیاست کرہا ہوتا تو دشمن کو باس نہیں کہتا یہاں مسئلہ اختیارات کردار اور کرپشن کا ہے حالیہ وسائل سے مسائل حل ہوسکتے ہیں مئیر کراچی اور چاروں ڈسٹرکٹ سے مستعفی ہونے اور کڑے احتساب کا مطالبہ کیا۔
مصطفے کمال کا کہنا تھا کہ میں نے میئر کو باس تسلیم کیا رات دو بجے کال کی میرا فون نہیں اٹھایا گیا رات کو آرڈر کیا، صبح واپس لے لیا، انہوں نے وزیراعظم سے کراچی کی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
مصطفی کمال کا کہنا تھاکہ مجھے گاربج ڈائریکٹر بنانے کا پتہ چلتے ہی ہر کوئی میرے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوگیا میں نے عہدہ اور رتبہ نہیں دیکھا میں آج بھی کہتا ہوں آرڈر کرو اور تین مہینے میں شہر کو صاف ستھرا لے لیں۔
سربراہ پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ اب تو کراچی والے سمجھ جائیں کہ تمھارا دشمن کون ہے جو خود کچھ نہیں کرنا چاہتا وہ مجھے کیا بریفنگ دیگا اس وقت شہر میں ڈائریا کانگو سمیت دیگر وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔
Comments are closed on this story.