مقبوضہ کشمیر میں غنڈہ گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ
صدر مملکت عاف علوی نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارت کے فسطائی اور یکطرفہ اقدامات نے علاقائی اور عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج اور آر ایس ایس کے غنڈوں کی بربریت کا سختی سے نوٹس لے۔
اسلام آباد میں برطانیہ کے پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں تشویش میں مبتلا ہیں اور یہ صورتحال روز بروز بگڑ رہی ہے، عالمی برادری بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔
صدر نے کہا کہ بھارتی افواج کے مظلوم کشمیریوں پروحشیانہ ظلم و تشدد نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، آج بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، جنونی ہندو پرست بھارتی قیادت نے پوری دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ اس نے صرف جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج اور آر ایس ایس کے غنڈوں کی بربریت کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔
Comments are closed on this story.