Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

چار ہزار ٹیچرز کی بھرتی کی منظوری

شائع 27 اگست 2019 02:07pm

teachersimagee

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری کالجوں میں ساڑھے 4 ہزار کالج ٹیچرانٹرنز کی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ، رواں تعلیمی سال تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کوموقع دیا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری کالجوں میں ساڑھے4ہزاکالج ٹیچرانٹرنز کی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ، 400 خالی اسامیوں پراقلیتی اورخصوصی افراد کے کوٹے سے بھرتیاں ہوں گی۔

 عثمان بزداری کا کہنا تھا کہ رواں تعلیمی سال تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کوموقع دیا جائے گا ، سی ٹی آئیز کو دوبارہ موقع دینے کا مطلب مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوگا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکمے کو سی ٹی آئیز کی کارکردگی جانچنے کا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بھرتیوں سے کالجوں میں اساتذہ کی کمی دورہوگی، بھرتی کا عمل ہر لحاظ سے شفاف اورمیرٹ پر مبنی ہوگا، سرکاری کالجوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنائیں گے۔