Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بجٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

شائع 27 اگست 2019 02:04pm

deficitimagee

ٹیکس وصولیوں میں تاریخی کمی اور سود کی ادائیگی میں غیرمعمولی اضافہ ، بجٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، پاکستان تحریک انصاف حکومت کی پہلا مالی سال کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ آمدن 4 ہزار900 ارب روپے جبکہ اخراجات دگنے سے زائد رہے۔

 وزارت خزانہ نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی پہلا مالی سال کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

 جس کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں تاریخی کمی اور سود کی ادائیگی میں غیرمعمولی اضافہ رہا جس کے باعث بجٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا بجٹ خسارہ 2300 سوارب روپے کے برعکس 3 ہزار445 ارب روپے رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیاکہ ملکی ذرائع سے 3028ارب روپے جبکہ غیرملکی ذرائع سے 417ارب روپے کا قرضہ لیا جبکہ سود کی ادائیگی پر2091ارب روپے خرچ کیے گئے۔

 دفاع پر 1146ارب روپے خرچ ہوئے،  وزارت خزانہ کی رپورٹ میں ملکی آمدنی و اخراجات سے متعلق بتاتے ہوئے کہا گیا کہ حکومتی مجموعی اخراجات 8ہزار 345ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ آمدنی 4ہزار 900ارب روپے تک محدود رہی۔