Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

پولیو مہم کیخلاف اکتیس بیس بک پیجز بلاک

اپ ڈیٹ 27 اگست 2019 02:48pm

modiimagee

پولیو کے خاتمے کے لئے قوم متحد ،معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے سو شل میڈیا پر  پولیو مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  پولیو مخالف 31 فیس بک پیجز بلاک کروا دئیے۔ آل پاکستان مسلم لیگ نے پولیو مہم کی حمایت اور حکومتی کارکردگی کی تعریف کر دی۔

 انسداد پولیو مہم  کامیابی سے جاری ہے، پولیو کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہو گئی ،آل پاکستان مسلم لیگ نے پولیو مہم کی حمایت اور حکومتی کارکردگی کی تعریف کر دی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے  کہا ہے کہ  سو شل میڈیا پر  پولیو مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے  پولیو مخالف 31 فیس بک پیجز بلاک کر دئیے ہیں۔ پولیو کے خلاف مواد اپ لوڈ کرنے والوں کو وارننگ کا سلسلہ بھی جاری ۔

معاون خصوصی نے افواج پاکستان ، محکمہ پولیس اور دیگر اداروں کی شب وروز کاوشوں پرخراج تحسین پیش کیا۔