Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

مسلمان بادشاہ کے نام سے منسوب دہلی کے اسٹیڈیم کا نام تبدیل

اپ ڈیٹ 27 اگست 2019 02:42pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بغض انتہاء تک پہنچ گیا، مسلمان بادشاہ فیروز شاہ تغلق کے نام سے منصوب دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم کو اب بھارت کے سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کےنام پر رکھ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام حال ہی میں دنیا سے رخصت ہونے والے بھارت کے سابق وزیر خزانہ کے نام سے تبدیل کردیا گیا ہے۔

اس معاملے پر دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیڈیم کا نام ارون جیٹلی رکھ دیا گیا ہے لیکن اسے فیروز شاہ ہی پکارا جائے گا۔