Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

'نوجوان کھیل اور تعلیم میں شارٹ کٹ کے بجائے جدوجہد پریقین رکھیں'

شائع 27 اگست 2019 12:03pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ نوجوان کھیل اور تعلیم میں شارٹ کٹ کے بجائے جدوجہد پریقین رکھیں، محنت کا صلہ ضرور ملے گا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ ہرکامیابی کے پیچھے سخت منحت ہوتی ہے نوجوان بھی ملک کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھیل اور تعلیم میں شارٹ کٹ کے بجائے جدو جہد پریقین رکھیں، محنت کا صلہ ضرور ملے گا۔

تقریب میں سابق کپتان یونس خان، سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم، سابق فاسٹ بولر جلال الدین، کرکٹر فواد عالم، خرم منظور، سہیل خان سمیت شوبز ستاروں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔