انتہا پسند ہندوستان امن کیلئے خطرہ ہے، عامر خان
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھارتی وحشیانہ بربریت کیخلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کنٹرول لائن کا دورہ کیا، عامر خان نے کہا کہ انتہا پسند ہندوستان امن کیلئے خطرہ ہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان چکوٹھی پہنچنے پر صرف لوگوں نے استقبال کیا بلکہ سیلفیاں بھی بنائیں۔
عامرخان کوکنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پربریفنگ دی گئی۔
عامرخان نے کہا کہ برطانوی ارکان پارلیمان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اہم شخصیات کو خطوط لکھے، مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار نہیں۔
Visited #LOC Chokthi and discussed matters with @OfficialDGISPR and reiterated that a peaceful solution is required to stop all the Kashmiri people suffering pic.twitter.com/x50HFdw75D
— Amir Khan (@amirkingkhan) August 27, 2019
برطانوی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر بھارتی اقدامات کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ محصور ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتہا پسند ہندوستان امن کیلئے خطرہ ہے، مجھے سیکیورٹی وجوہات پر لائن آف کنٹرول آنے سے منع کیا گیا۔
عامر خان نے کہا کہ آزاد کشمیر پر امن ہے جہاں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے، مقبوضہ کشمیر میں حالات مخدوش ہیں، مقبوضہ کشمیر کو پر امن خطہ بنائیں مقبوضہ کشمیر کے لوگ تنہاء نہیں۔
Comments are closed on this story.