Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سابق کپتان یونس خان کی والدہ انتقال کرگئیں

شائع 27 اگست 2019 09:35am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان کی والدہ انتقال کرگئیں، وہ گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔

تفصیلات کے مطابق یونس خان کی والدہ کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئیں، وہ گردوں کے امراض میں مبتلا اور گزشتہ کافی عرصے سے بیمار تھیں۔

یونس خان نے کی والدہ ان کے ساتھ رہتی تھیں اور ان کی عمر87 برس تھی۔

ان کی تدفین مردان میں ہوگی جس کے لئے ان کی میت کراچی سے روانہ ہوچکی ہے۔