Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

آئمہ بیگ کو تمغہ فخر امتیاز سے نواز دیا گیا

شائع 27 اگست 2019 09:05am
آئمہ نے ایوارڈ گرنر پنجاب محمد سرور سے وصول کیا آئمہ نے ایوارڈ گرنر پنجاب محمد سرور سے وصول کیا

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو تمغہ فخر امتیاز سے نوازا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس پنجاب میں ہونے والی تقریب میں آئمہ بیگ نے گورنر پنجاب محمد سرور سے اپنا ایوارڈ وصول کیا۔

ان کو یہ اعزاز پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں خدمات، وطن کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے اور سماجی کاموں کے میدان میں دی گئی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

واضح رہے آئمہ بیگ نے بہت کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور گلوکاری کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا۔