Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

آئی سی سی نے ہانگ کانگ کے 2 کرکٹرز پر تاحیات پابندی عائد کردی

شائع 26 اگست 2019 05:05pm

hk

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے 2 بین الاقوامی کرکٹرز پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کے کرکٹرز عرفان احمد اور ندیم احمد پر میچ فکسنگ کا الزام تھا جو اب ان پر ثابت ہوگیا ہے جبکہ ایک اور کرکٹر حسیب امجد پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہوا ہے اور ان پر 5 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے پیر کے روز عرفان احمد اور ندیم احمد پر تاحیات پابندی کا اعلان کیا گیا ہے، یہ دونوں کھلاڑی آئندہ کبھی بھی کسی بھی طرز کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔