بی جے پی رہنماؤں کی موت کی وجہ کالا جادو قرار
بھوپال: بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایم پی پرگیا ٹھاکر نے بی جے پی رہنماؤں کی غیر متوقع اموات کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کالا جادو قرار دے دیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اکثر متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والی رہنما نے اپوزیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے کالے جادو کی وجہ سے حکمراں جماعت کے رہنماؤں کی غیر متوقع اموات ہورہی ہیں۔
بھارت کے سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور سابق ایم پی وزیر اعلیٰ بابو لال گور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے رکھی گئی ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'لوک سبھا الیکشن کے دوران ایک صوفی بزرگ نے مجھے کہا تھا کہ رکو مت مگر اپنی سادھنا (روحانی عبادت) میں اضافہ کرو، یہ بہت بھاری وقت ہے کیونکہ اپوزیشن، بی جے پی کیخلاف "مَرک شکتیوں" کا استعمال کررہی ہے'۔
پرگیا نے بتایا کہ 'صوفی بزرگ نے مجھے کہا تھا یہ مَرک شکتیاں ان لوگوں کو ضرور نقصان پہنچائیں گی جو پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہیں۔ تم بھی ہدف ہو، اپنا خیال رکھنا'۔
پرگیا نے کہا کہ 'میں یہ باتیں سننے کے بعد بھول گئی تھی لیکن اب میں دیکھ رہی ہوں کہ ہمارے ٹاپ رہنماؤں پہلے سشما سووراج، پھر بابو لال گور اور اب ارون جیٹلی دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ کیا یہ ان مَرک شکتیوں کا اثر ہے یا کچھ اور لیکن ہماری لیڈرشپ غیرمتوقع طور پر مررہی ہے'۔
Comments are closed on this story.