Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیرس فیشن ویک کی رنگینیاں پورے آب و تاب سے جاری

شائع 05 مارچ 2016 01:31pm

paris

پیرس فیشن ویک پورے آب و تاب کے ساتھ فیشن کی دنیا میں موسم سرما اور موسم خزاں کے نت نئے ڈیزائن متعارف کروارہاہے۔ اس بار جاپانی ڈیزائنر اور پیرس فیشن ہاوٴس کے ملبوسات لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے، ایونٹ کو دیکھنے امریکی فنکار بھی پہنچے۔

دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنرز روز پیرس فیشن ویک میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔پیرس کے معروف میوزیم لوو میں جہاں فیشن کے دلدادہ نئے نئے طرز کے ملبوسات کا کلیشن دیکھ رہے ہیں، وہاں ڈیزائنرز بھی شرکاء کی پسندیدگی سے خوش ہورہے ہیں۔

تمام ڈیزائنرز اپنے اپنے بہترین کلیشن کو متعارف کروا کر فیشن کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی داد بھی وصول کر رہے ہیں۔ایونٹ میں جاپانی ڈیزائنر میاکیسے نے اپنا سب سے بہترین ریڈی ٹو ویئر کلیکشن پیش کیا، ڈیزائنر نے دھاریوں والے کپڑے کا انتخاب کرکے سادہ طرز کے ملبوسات کو ترجیح دی۔ جاپانی ڈیزائنر کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز کی ریمپ پر واک نے محفل میں چار چاند لگائے۔

دوسری جانب پیرس کے ڈائر پریٹ ہاوٴس کے اعلیٰ طرز کے ملبوسات بھی فیشن ویک کا حصہ بنے۔فیشن ہاوٴس نے پیرس کی خواتین کیلئے خصوصی ملبوسات کو نمائش کیلئے پیش کیا، جس کا مقصد پیرس کے پرانے فیشن کو تازہ کرنا تھا۔ جسے شرکاء نے بھرپور پذیرائی بھی ملی۔

ایونٹ کو دیکھنے امریکی ریئلٹی شو اسٹار کرس جینر اور معروف امریکی اداکارہ جیسیکا البا نے بھی شرکت کی۔ پیرس فیشن ویک نو مارچ تک اپنی رنگینیاں کھرتا رہے گا۔