Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

آن لائن ٹیکسی سروس، لڑکی قتل کیس، اہم کردار حراست میں

شائع 26 اگست 2019 02:37pm

taxiimagee

لاہورمیں آن لائن ٹیکسی سروس میں لڑکی قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، قتل کیس کا اہم کردار سی آئی اے نے حراست میں لے لیا۔

 لاہور میں چند روز قبل ان لائن ٹیکسی سروس میں فائرنگ کرکے آمنہ کو قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس زرائع کے مطابق مقتولہ کی ملزم ارسلان کے ساتھ دوستی قتل کی وجہ بنی ہے، ملزم ارسلان نے آمنہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر دبئی بھجوائی تھی، دبئی میں مقیم ملزم فیضان نے ارسلان کو آمنہ کے ساتھ دوستی کا چیلنج دیا تھا، ملزم فیضان نے ویڈیو ملنے کے بعد قتل کا منصوبہ بنایا، شوٹر کے زریعے امنہ کا قتل کروایا۔

  مرکزی ملزم فیضان اور شوٹر کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، ملزم فیضان تھانہ انار کلی میں بھی ایک قتل کیس میں اشتہاری ہے۔