Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر میں کربلا کا منظر ہے، مسعود خان

شائع 26 اگست 2019 02:34pm

massodimagee

صدر آذاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ کشمیرمیں  کربلا کا منظرہے ، بزرگوں اوربچوں کا لحاظ نہیں کیا  جاتا ۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ کشمیرکا فیصلہ استصواب رائے اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہو گا ۔ بھارتی کی زبردستی کوشش ناکام ہو گی ۔

 اسلام آباد پریس کلب میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے سیمنارکا انعقاد کیا گیا  ۔ صدرآزاد کشمیرمسعود خان نے خطاب میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کو محصورکرکے شہید کر رہا ہے ۔ کشمیرمیں کربلا کا منظر ہے بزرگوں اوربچوں کا لحاظ نہیں کیا جاتاکشمیریوں سے بہادر قوم  نہیں ہوں گی جو 9لاکھ  بھارتی فوج سے لڑرہے ہیں پہلی مرتبہ دنیا کی ذرائع ابلاغ نے کھل کر پاکستان کے موقف کی تائید کی ۔

 ترجمان دفترخارجہ نے سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں لینڈ لائن ، موبائل فون ،  نیٹ بند کررکھے ہیں ۔

 ڈاکٹر فصیل نے مزید کہا پاکستان نے گلگت بلتستان کے حوالے کوئی ایسا اقدام نہیں کیا گیا بھارت غلط بیانی کر رہا ہے ۔ کشمیریوں کا فیصلہ استصواب رائے اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہو گا ۔ بھارتی کی زبردستی کوشش ناکام ہو گی  ۔