نیب کی کارکردگی کی تعریف
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے قومی احتساب بیوروکی تعریف کی ہے ۔ چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ گزشتہ 20 سال میں نیب نے 71 ارب روپے کی رقم برآمد کی ،600 کرپشن ریفرنسزعدالتوں میں دائرکیے جوریکارڈ ہے۔ چیئرمین نیب نے ادارے کوقابل اعتماد ادارہ بنایا ہے ۔
چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نیب اورادارے کی انسداد کرپشن کارروائیاں کی تعریف کی ہے ،چیئرمین ٹرانسپیرنسی سہیل مظفرکا کہنا ہے کہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل 2000 سے نیب کے ساتھ کام کررہی ہے چیئرمین نیب کی قیادت میں نیب نے کرپشن کے خلاف بھرپورکام کیا اورمثبت کردارادا کیا ہے ،کرپٹ عناصرسے لوٹی ہوئی واپس لانے کیلئے "احتساب سب کیلئے" کی پالیسی اپنائی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ بیس ماہ میں نیب نے کارکردگی بہترین رہی ۔ 20 ماہ میں نیب نے71 ارب روپے کی رقم برآمد کی نیب نے 600 کرپشن ریفرنسزعدالتوں میں دائرکیے جوریکارڈ ہے ۔ پاکستان دنیا کے 180 ممالک میں کرپشن میں 117 نمبرپرہے ۔ چیئرمین ٹرانسپیرنسی نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب نے ادارے کوقابل اعتماد ادارہ بنایا ہے اور یہ ادارہ انسداد کرپشن کے خلاف بہترین اقدامات کررہا ہے ۔
Comments are closed on this story.