Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

اپ ڈیٹ 26 اگست 2019 03:18pm

trumpimagee

امریکا نے ایک مرتبہ پھر بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرے۔

وائٹ ہاؤس نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات پر بیان جاری کردیا،بیان کے مطابق ٹرمپ نے مودی سے ملاقات میں ایک بار پھر پاک بھارت مذاکرات کی ضرورت پر زوردیا، اور دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کا کہا۔

وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ مودی ملاقات پر بیان جاری کردیا۔ وائٹ ہاوس کے مطابق ٹرمپ نے پاک بھارت مذاکرات کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ بھارت افغانستان میں اہم پارٹنر ہے۔