Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

بی جے پی آر ایس ایس کا نظریہ فالو کررہی ہے، وینا ملک

شائع 26 اگست 2019 03:31pm
پاکستان اداکارہ و میزبان وینا ملک/ فائل فوٹو پاکستان اداکارہ و میزبان وینا ملک/ فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک کا کہنا ہے کہ بی جے پی آر ایس ایس کا نظریہ فالو کررہی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'بی جے پی آر ایس ایس کا نظریہ فالو کررہی ہے، یہی نظریہ گاندھی کے قتل کے پیچھے بھی تھا اور بھارت میں ہجوم کی جانب سے حالیہ شدت پسندی بھی اسی نظریے کی وجہ سے ہے'۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'ہندوتوا نظریہ آیودھیا کے بعد مودی کی قیادت میں آر ایس ایس کی شیطانی کوششیں ہیں، گجرات میں قتل عام کے بعد ہندوؤں کی برتری کے لئے بھارت اور جموں و کشمیر میں اقلیتوں کو کچلا جارہا ہے'۔

واضح رہے جس طرح ہر پاکستانی کشمیریوں کی آزادی اور ان پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کیخلاف آواز بلند کررہا ہے، وہیں وینا ملک بھی کسی طور پیچھے نہیں دکھائی دے رہی ہیں۔