Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

ہیڈکوچ کے عہدے کیلئے درخواست جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم

شائع 26 اگست 2019 01:31pm

mix

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے کیلئے درخواست جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کو ہیڈ کوچ کیلئے عہدے کیلئے ویسٹ انڈیز کے کورٹنی واش اور آسٹریلیا کے ڈین جونز کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کے سابق کوچ، چیف سلیکٹر و کپتان محسن حسن خان اور سابق کپتان مصباح الحق نے بھی ہیڈ کوچ کیلئے درکواست جمع کروائیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کی تلاش، درخواست جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم۔۔ آخری روز مصباح الحق نے پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے استعفی دیا اور ہیڈ کوچ کے رول کیلئے اپلائی کیا۔

محسن خان، آسٹریلیا کے ڈین جونز اور ویسٹ انڈیز کے کورٹنی واش بھی ہیڈ کوچ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وقار یونس اور محمد اکرم نے بولنگ کوچ جبکہ فیصل اقبال اور محمد وسیم نے بیٹنگ کوچ کیلئے درخواست جمع کرائی۔

کوچز کی تعیناتی کا معاملہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں مکمل کیا جائے گا۔