Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

ایٹمی جنگ پر کوئی جیت نہیں سکے گا، عمران خان

اپ ڈیٹ 26 اگست 2019 06:10pm

kkkimagee

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان ہر جگہ  بلیک لسٹ  کرنے کی لابی کی۔ اب ایٹمی جنگ ہوئی تو کوئی جیت نہیں سکے گا۔یہ بات انہوں نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

عمران کان کا کہنا تھا کہ  بھارت کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل اور اپنے آئین کیخلاف گیا، آر ایس ایس کا نظریہ ہے ہندوستان صرف ہندووں کا ہے۔ مودی بھی آر ایس ایس کے پلیٹ فارم سے آگے آئے۔

انہوں نےمزید کہا کہ یہ آر ایس ایس کانظریہ ہے اور وہ آج صرف کشمیر پر بات کریں گے اور بتائین گے کہ آگے کشمیر میں بھارت کیا کرنے جارہے ہیں، اسلئے ضروری پوری قوم کا اعتماد میں لوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی کوشش امن اور روزگار کی ہوتی ہے، بھارت سے کہا ایک قدم بڑھاو ہم دو قدم بڑھائیں گے اور پلواما حملہ کشمیر میں رد عمل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پرامن حل سے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں ۔