Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

'موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثےکی فکرہے'

شائع 25 اگست 2019 10:25am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی میں سے اب عوام مائنس ہوچکے ہیں، موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے۔ آپ نے آج بھی کشمیر کاز پر سیاست کی۔ عظیم کشمیریوں کی جدوجہد کا آپ کی ابو بچاؤ مہم سے کیا موازنہ۔

بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کا روشن چہرہ ہے۔ ان پر نہ تو کوئی کرپشن کا داغ ہے اور نہ ہی آپ کے خاندان کی طرح قوم کا مال ہڑپ کرکے دولت جمع کرنے کا لالچ ہے، مودی کے سیاہ اور یکطرفہ اقدام دنیا مسترد کرچکی ہے۔ سلامتی کونسل میں کشمیریوں کی آواز کی گونج بھارت کی شکست ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور باہر پہنچاؤ ہے۔ سندھ میں آپ کے 11سالہ کرپٹ راج نے غریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں۔کراچی آج کچرا کنڈی بنا چکا ہے جب کہ آپ کی حکومت کی کارکردگی کی قیمت سندھ کے معصوم بچے اپنی جانیں دے کر ادا کر رہے ہیں۔