Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

عمران خان جو کہتے ہیں اس کا الٹ کرتے ہیں،جو نعرہ لگایا جھوٹ نکلا: بلاول

شائع 25 اگست 2019 07:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسکردو: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان جو کہتے ہیں اس کا الٹ کرتے ہیں، وزیراعظم وعدے پورے نہیں کر رہے، جو نعرہ لگایا جھوٹ نکلا اپنے وعدوں پر یوٹرن لیا۔ وزیراعظم کس منہ سے کشمیر میں میڈیا پر پابندی کی بات کرتے ہیں۔

اسکردو میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول نے کہا کہ عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے، اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ حکومت سے حقوق چھین کر عوام کو دیں گے۔

انہوں نے عوام سے ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا جہاں جائیں گے کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے۔ مودی کا کشمیر میں نسل کشی کا منصوبہ ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اورعوام کا رشتہ بہت پرانا ہے، پیپلزپارٹی نےگلگت بلتستان کیلئےطویل جدوجہدکی ہے،

عوام ساتھ دیں تو ملکی مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کووفاقی سطح پراٹھائیں گے، ہم نے ہمیشہ گلگت بلتستان کےآئینی اورقانونی حق کی بات کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کوئی فاشسٹ جماعت نہیں، وزیراعظم نے اٹھارہویں ترمیم کی دھجیاں اڑادیں، یہ نااہل حکومت ہے ان کو پتا ہی نہیں کہ کرنا کیا ہے۔