پشاور بی آر ٹی: سڑک کو ایک بار پھر اُکھاڑ دیا گیا
پشاور: میگا پراجیکٹ بی آر ٹی جسے چھ ماہ میں مکمل ہونا تھا دو سال گزرنے کے باوجود بھی زیرتعمیر ہے، اسٹیشن نمبر 26 کی سڑک ایک بار پھر بنائی جارہی ہے، منصوبے کی لاگت بھی 49 ارب سے بڑھ کر 68 ارب تک جا پہنچی ہے۔
پشاور کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کا اسٹیشن نمبر 26 کی سڑک کو ایک بار پھر اکھاڑ دیا گیا، مقصد سڑک کو چوڑا کرنا ہے۔
منصوبے کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن دو برس گزر گئے، تاہم منصوبہ ابھی تک زیر تعمیر ہے۔
اکتوبر 2017 میں شروع ہونے والے منصوبے کی لاگت 49 ارب تھی ، تاہم اب 68 ارب سے بھی بڑھ گئی ہے۔ منصوبہ وقت پر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام تباہ ہوچکا ہے،
شہری اور ٹریفک پولیس اہلکار سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.