Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

دریائے ستلج کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، 600 ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ

شائع 25 اگست 2019 06:38am

Untitled-1

لاہور:  پنجاب میں دریاوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بدستور بلند ہورہی ہے. دریائے ستلج میں حویلی لکھا کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹنے کے باعث سینکڑوں ایکڑ ارضی پر کھڑی فصل ڈوب گئی۔ محکمہ موسمیات نے دریائے جہلم، راوی اور چناب کے سرحدی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے.

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اب نچلے درجے کا سیلاب ہے. پانی کا اخراج 51 ہزار 70 کیوسک پر آگیا ہے. پانی کا گیج  18.7  ہے. ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر 49600 کیوسک پر پہنچ گیا ہے. حویلی لکھا میں خیر آباد کا بند ٹوٹنے سے 600 ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں۔

سیلاب سے بچنےکیلئےعوام نےخودحفاظتی بند بنایا تھا، سیلابی پانی نے قائم جندیکا کے مقام پرتباہی مچادی، سیلاب کے باعث علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

دریائے جہلم میں پانی معمول کے مطابق بہہ رہا ہے، منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 30000 کیوسک اور اخراج 12715 کیوسک ہے۔ دریائےچناب میں پانی کی آمد 50381 کیوسک اور اخراج 19060 کیوسک ہے۔

سیلابی علاقوں کے قریب آبادیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے دریائے جہلم، راوی اور چناب  کے سرحدی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔