Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

احمد فراز کو ہم سے بچھڑے آج 11 برس بیت گئے

شائع 25 اگست 2019 04:06am

Ahmad-Faraz000000

لاہور: معروف ترقی پسند شاعر اور لازوال غزلوں کے خالق احمد فراز کو دنیا سے کوچ کیے آج گیارہ برس بیت گئے، آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر  قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے شاعر کو آج انکے مداح یاد کررہے ہیں۔

بارہ جنوری انیس سو اکتیس کو کوہاٹ میں پیدا ہونے والے ترقی پسند شاعر احمد فراز نےشاعری کے ذریعے  اپنے خیالات کا اظہار بڑے عمدہ انداز میں کیا۔ کمیونسٹ افکار کے مالک احمد فراز نے انسان کے ہاتھوں انسان پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف بڑے عمدہ انداز میں آواز اٹھائی۔

اپنی شاعری کے ذریعے انسانی اقدار کے حق اور ظلم و جبر کے خلاف قلم اٹھانے والے احمد فراز نے جنرل ضیاء کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود اپنے نظریات تبدیل نہ کئے۔

احمد فراز کو اپنی شاعری کے باعث بیشتر اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ تاہم جنرل پرویز مشرف کے دور میں سرکاری پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے ان کی جانب سے سرکاری ایوارڈ واپس کر دیا گیا۔ اپنی پوری زندگی جدوجہد کرنے والے بیسویں صدی کے یہ عظیم شاعر بالآخر 25 اگست 2008 کو وفات پا گئے۔