Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 21واں روز، احتجاج کا اعلان

اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2019 11:56am

kashmirimagee

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کا لاک ڈاؤن جاری ہے، آج کرفیو کا اکیسواں روز ہے۔ وادی میں آج بھی احتجاج کیا جائے گا۔

گزشتہ روز بھی کشمیریوں نے پابندیاں اور رکاوٹیں توڑ کر اپنی آواز بلند کی۔ صورہ کے عوام گھروں سے نکلے اور بھارتی فوج کیخلاف احتجاج کیا۔ سری نگر کا علاقہ صورہ تحریک آزادی کی صورت بن گیا۔

نوجوانوں نے سر پر کفن باندھ لیا، جسم پر پیلٹ گنز کے چھرے کھائے، تشدد سہا لیکن آزادی کی راہ نہ چھوڑنے کا عزم دہرایا۔

ظالم فوجیوں نے گھروں کو بھی نہ چھوڑا، گھروں میں آنسو گیس کے شیل اور پیلٹ گنز سے فائر کیے، ایک خاتون جام شہادت نوش کر گئیں۔

بیس روز سے جاری کرفیو کے باعث وادی میں گھروں میں کھانا اور مریضوں کے پاس ادویات ختم ہوگئیں۔