Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

 لاہور: موٹرسائیکل مکینک پولیس کے تشدد سے زخمی

شائع 25 اگست 2019 03:46am

Untitled-1

لاہور: جوہر ٹاؤن میں پولیس نے تشدد کرکے موٹرسائیکل مکینک کو زخمی کردیا، متاثرہ شہری کے مطابق پولیس نے دھوکے باز خاتون کے ورغلانے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس مبینہ ملزم کو تشدد کرتے ہوئے تھانے لے جا رہی ہے، متاثرہ شخص نے پولیس کو چالیس ہزار روپے رشوت دے کر جان چھڑائی۔

متاثرہ نوجوان نے پولیس کے خلاف سی سی پی او آفس میں درخواست دائر کردی، جس میں متاثرہ شخص نے دھوکے باز خاتون اور اس کے دوست پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی اپیل کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔