Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

کراچی: پولیس رات بھر ایکشن میں، مختلف کارروائیاں

شائع 25 اگست 2019 03:35am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ مچھر کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

الفلاح میں پولیس نے کارروائی کرکے دو اسٹریٹ کرمنل گرفتار کیا اور چھینا گیا موبائل ملزمان سے برآمد کرکے خاتون کو واپس کر دیا گیا۔

عیسی نگری اور پرانی سبزی منڈی کے اطرف میں سرچ آپریشن کے دوران دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے 70 سے زائد گھروں کی تلاشی لی۔ زیرحراست افراد سے تفتیش اور بائیو میٹرک تصدیق کا عمل تاحال جاری ہے۔

ادھر ملیرہالٹ تھانہ الفلاح کے حدود میں پولیس نے کارروائی کرکے دو اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے جولائی کے مہینہ میں خاتون سے لوٹ مار کی تھی، ملزم سے متاثرہ خاتون کا موبائل فون برآمد کرکے خاتون کو واپس کردیا گیا، خاتون نے ویڈیو بیان کے زریعے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔