Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

ماڈل ایمان سلیمان نے بال کٹواکر سب کو حیران کرڈالا

شائع 24 اگست 2019 07:10pm

eman

پاکستان کی معروف ماڈل ایمان سلیمان آئے دن خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، لکس اسٹائل ایوارڈ سے متعلق ان کا موقف ہو یا 'می ٹو' سے متعلق ان کی رائے۔۔ وہ یقیناً اس بات کو بخوبی جانتی ہیں کہ لوگوں کا سامنا کس طرح سے کرنا ہے۔

گزشتہ روز انہوں نے ٹویٹر پر اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ تصویر شیئر کی تو سب حیران رہ گئے، کیونکہ انہوں نے اپنے لمبے گھنے بالوں کو کٹواکر انتہائی چھوٹا کرلیا ہے۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر میرے فیورٹ فوٹوگرافر عمر ندیم نے لی ہے، ویئرنگ زہرا رحمان کی ہے جبکہ میک اپ آعیان خان نے کیا ہے۔

جہاں کئی صارفین ان کے نئے لُک اور بہادری کو خوب پسند کررہے ہیں وہیں کچھ لوگ ان کا مذاق بھی بنا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ متعدد صارفین یہ سوال کرتے بھی نظر آئے کہ 'یہ کیا کِیا'۔ ذیل میں چند ٹویٹر صارفین کا ردعمل مظاہرہ کریں۔