Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

اداکارہ ارمینا خان یونیسیف کے دفتر پہنچ گئیں

شائع 24 اگست 2019 06:26pm

armeena

پاکستانی کی معروف اداکارہ ارمینا خان لندن میں یونیسیف کے دفتر پہنچ گئیں۔

انہوں نے ٹویٹر پر بتایا کہ وہ لندن میں یونیسیف کے دفتر پہنچی ہیں اور ایک خط بھی جمع کروادیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے منگیتر کے ہمراہ یونیسیف کے دفتر کے باہر کی تصاویر بھی شئیر کیں۔

اس سے قبل انہوں نے یونیسیف میں امن کی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کے حق میں ٹویٹ کرنے پر پریانکا چوپڑا سے متعلق ادارے کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہینریٹا ایچ فور کے نام خط بھی لکھا تھا۔