Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

فوربز کی سب سے ذیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست جاری

شائع 24 اگست 2019 05:11pm

mix

ہولی وڈ اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسون لگاتار دوسری مرتبہ فوربز کی فہرست میں دنیا کی سب سے سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں تاہم اس فہرست سے بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پاڈوکون کی چھٹی ہوگئی ہے۔

اس فہرست میں کون کونسی اداکارائیں شامل ہیں اور کس نے کتنی کمائی کی، ذیل میں ملاحظہ کریں۔

ایلن پومپیو

Image result for ellen pompeo

فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں میں ایلن پومپیو کا نمبر دسواں ہے، انہوں نے 22 ملین امریکی ڈالر یعنی تقریباً 3 ارب 45 کروڑ پاکستانی روپے معاوضہ وصول کیا۔

چارلیز تھیرون

Image result for Charlize Theron

فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں میں چارلیز تھیرون کا نمبر نواں ہے، انہوں نے 23 ملین امریکی ڈالر یعنی تقریباً 3 ارب 61 کروڑ پاکستانی روپے معاوضہ وصول کیا۔

مارگوٹ روبی

Image result for Margot Robbie

فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں میں مارگوٹ روبی کا نمبر آٹھواں ہے، انہوں نے 23 اعشاریہ 5 ملین امریکی ڈالر یعنی تقریباً 3 ارب 69 کروڑ پاکستانی روپے معاوضہ وصول کیا۔

ایلزابتھ موس

Image result for Elisabeth Moss

فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں میں ایلزابتھ موس کا نمبر ساتواں ہے، انہوں نے 24 ملین امریکی ڈالر یعنی تقریباً 3 ارب 76 کروڑ پاکستانی روپے معاوضہ وصول کیا۔

کیلے کوکو

Image result for Kaley Cuoco

فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں میں کیلے کوکو کا نمبر چھٹا ہے، انہوں نے 25 ملین امریکی ڈالر یعنی تقریباً 3 ارب 92 کروڑ پاکستانی روپے معاوضہ وصول کیا۔

جینیفر اینسٹن

Image result for Jennifer Aniston

فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں میں جینیفر اینسٹن کا نمبر پانچواں ہے، انہوں نے 28 ملین امریکی ڈالر یعنی تقریباً 4 ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے معاوضہ وصول کیا۔

نکول کڈمین

Related image

فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں میں نکول کڈمین کا نمبر چوتھا ہے، انہوں نے 34 ملین امریکی ڈالر یعنی تقریباً 5 ارب 33 کروڑ پاکستانی روپے معاوضہ وصول کیا۔

ریزے ویدرسپون

Image result for Reese Witherspoon

فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں میں ریزے ویدرسپون کا نمبر تیسرا ہے، انہوں نے 35 ملین امریکی ڈالر یعنی تقریباً 5 ارب 49 کروڑ پاکستانی روپے معاوضہ وصول کیا۔

سوفیا ورگارا

Image result for Sofia Vergara

فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں میں سوفیا ورگارا کا نمبر دوسرا ہے، انہوں نے 44 اعشاریہ ایک ملین امریکی ڈالر یعنی تقریباً 6 ارب 92 کروڑ پاکستانی روپے معاوضہ وصول کیا۔

اسکارلیٹ جوہانسون

Image result for Scarlett Johansson

فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں میں اسکارلیٹ جوہانسون ٹاپ پر ہیں، انہوں نے 56 ملین امریکی ڈالر یعنی تقریباً 8 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے معاوضہ وصول کیا۔

اس فہرست میں بھارت کی کوئی بھی اداکارہ جگہ نہ بناسکی۔