Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

مارول پہلی مسلم سپر ہیرو 12 نومبر کو لانچ کرے گا

شائع 24 اگست 2019 04:22pm

marvel

مارول اسٹوڈیوز کے بینر تلے ایک خاتون مسلم سپر ہیرو 'مس مارول' کو متعارف کروایا جارہا ہے جو بہت جلد ڈزنی پر ڈیبیو کرنے والی ہے۔

مسلم خاتون سپر ہیرو پر بننے والی فلم کو رواں برس 12 نومبر کو بین الاقوامی سطح پر لانچ کیا جائے گا۔

مارول کے سربراہ کیون فیج ڈزنی جمعے کے روز الٹمیٹ فین ایونٹ ڈی 23 ایکسپو میں کئی سرپرائزز لے کر آئے جس میں سے ایک 'مس مارول' بھی تھا۔

3443898-msmarvel-cmyk600-23

انہوں نے اعلان کیا کہ مارول اسٹوڈیو 'مس مارول' کمالہ خان پر کام کررہا ہے جو ایک پاکستانی نژاد امریکی سپر ہیرو ہے۔

ان کا مزید اعلان کیا کہ آپ مس مارول سے اس کی ڈزنی سیریز اور پھر فلموں میں ملیں گے، یہ ہمارے لئے انتہائی دلچسپ ہے۔

مس مارول کی کہانی ایک نوعمر لڑکی کمالہ خان کے گرد گھومتی ہے جو پاکستانی نژاد امریکی شہری ہے اور اس کا تعلق نیو جرسی سے ہے۔ 16 سالہ کمالہ خان اپنی ہئیت بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

The new Ms Marvel concept art by Adrian Alphona: PHOTO: IGN

واضح رہے کہ یہ پروجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور کوئی ٹائم لائن یا کاسٹ طے نہیں کی گئی ہے۔