Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

عامر خان کا کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے ایل او سی کے دورے کا اعلان

شائع 24 اگست 2019 03:03pm

amirmodi

بھارت کے یکطرفہ غاصبانہ اقدامات، مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ مظالم، عالمی چیمپئن لائٹ ویٹ باکسر عامر خان نے کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔

عالمی چیمپئن لائٹ ویٹ باکسر عامر خان کا دورہ پاکستان کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں، کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف آواز بنیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عامر خان نے کہا کہ وہ کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کریں گے، عامر خان نے پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی اظہار تشکر بھی کیا ہے۔