Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

نو اور دس محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان

شائع 24 اگست 2019 01:10pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: حکومت سندھ نے نو اور دس محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حکومت سندھ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جلوسوں کےعلاوہ 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی جبکہ سندھ بھر میں اسلحہ ساتھ لیکر چلنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔