Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اپ ڈیٹ 24 اگست 2019 02:08pm
قومی آل راؤنڈر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق قومی آل راؤنڈر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق

لاہور:قومی آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، عماد وسیم کا ثانیہ اشفاق کے ساتھ نکاح ہوگیا۔

قومی فاسٹ بولر حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے،عماد وسیم نے ثانیہ اشفاق کے ساتھ نکاح کرلیا۔

نکاح کی سادہ تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ہوئی، تقریب میں عماد اور ثانیہ کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

قومی کرکٹر کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ اب پہلی تصویر بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

WhatsApp Image 2019-08-24 at 6.17.21 PM

اس سے قبل قومی فاسٹ بولر حسن علی بھی دبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں، ان کی اہلیہ سامعہ آرزو کا تعلق بھارت سے ہے۔

Image result for imad wasim marriage