Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ہم نے انتہائی پیچیدہ میزائل مخفی رکھے ہیں: ایرانی نائب وزیر دفاع

اپ ڈیٹ 24 اگست 2019 08:37am

Untitled-1

تہران: ایرانی نائب وزیر دفاع قاسم تقی زادہ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ان کے ملک نے انتہائی پیچیدہ نوعیت کے تباہ کن میزائل تیار کر رکھے ہیں مگردشمن کو سرپر ائز دینے کیلئے انہیں منظرعام پرنہیں لایا گیا۔ ان میزائلوں کا حال ہی میں کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

نائب وزیر دفاع قاسم تقی زادہ نے کہا ہے کہ انتہائی پیچیدہ میزائلوں کی ہدف کو مار کرنے کی صلاحیت 1800 کلو میٹر تک ہے۔

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد میں خطاب کے دوران کہا کہ ایران اپنی تمام دفاعی کامیابیاں ذرائع ابلاغ کے سامنے نہیں لاتا، ہم بہت سی چیزیں چھپا کر رکھتے ہیں تاکہ وقت آنے پر دشمن کو حیران کیا جاسکے۔

قاسم تقی زادہ کا کہنا تھا کہ ایران نے انتہائی پیچیدہ میزائل تیار کررکھے ہیں، اگرچہ ان رینج زیادہ دور تک نہیں مگر وہ انتہائی تباہ کن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مقامی سطح پر پیچیدہ میزائل تیار کرنے کے بعد مسلح افواج کے حوالے کردیے ہیں، ہم نے اپنا دفاعی اسلحہ میدان میں پہنچا دیا ہے۔

قاسم تقی زادہ کا کہنا تھا کہ ایران کا جدید دفاعی نظام اپنی مثال آپ اور دنیا میں اس کی مثل کوئی دوسرا دفاعی نظام نہیں، یہ نظام کسی دوسرے ملک کی مدد یا غیرملکی اسلحے کی نقل میں تیار نہیں کیا گیا بلکہ اس کا سارا کام مقامی سطح پر ہوا ہے۔

ایرانی نائب وزیردفاع نے کہا کہ آنے والے وقت میں ایران پیچیدہ نوعیت کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کرے گا۔