Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بھارت: حلال گوشت والا فاسٹ فوڈ بیچنے پر معروف فوڈ چین کیخلاف بائیکاٹ مہم

اپ ڈیٹ 24 اگست 2019 07:31am

Untitled-1

ممبئی: حلال گوشت والا فاسٹ فوڈ فروخت کرنا جرم بن گیا، تنگ نظر بھارتیوں نے معروف انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ چین کا بائیکاٹ کرنا شروع کردیا، بیمار ذہنیت کے شدت پسند بھارتیوں نے فاسٹ فوڈ چین کے بائیکاٹ کیلئے باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا، ٹوئٹر پر مہم کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان بحث جاری ہے۔

ستر سال تک خود کے روشن خیال اور سیکولر ریاست ہونے کا دعویٰ کرنے والا بھارت اب پوری دنیا کے سامنے بری طرح ایکسپوز ہو رہا ہے۔ بھارت میں شدت پسند بی جے پی کی حکومت کے آنے کے بعد سے تنگ نظر اور بیمار ذہنیت کے ہندو کھل کر سامنے آنے لگے ہیں۔ یوں پوری دنیا نے تنگ نظر اور شدت بھارتی ہندووں کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔

ان شدت پسند، تنگ نظر اور بیمار ذہنیت والے بھارتی ہندووں نے اب بھارت میں مسلمانوں کی دشمنی میں ایک اور معمولی سی بات کا تنازعہ بنا دیا ہے۔ دنیا کی مشہور ترین فاسٹ فوڈ چین بھارت میں بھی حلال گوشت والا فاسٹ فوڈ فروخت کرنے کے باعث بھارتی شدت پسندوں کے نشانے پر آگئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مسلمان صارف کے استفسار پرفوڈ چین نے وضاحت کی کہ بھارت میں موجود ان کے تمام ریسٹورنٹس میں حلال گوشت کا استعمال کیا جاتا ہے۔

بس اس  وضاحت کی دیر تھی کہ بیمار ذہنیت والے شدت پسند ہندوؤں نے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کیخلاف محاذ کھول لیا۔ بھارت بھر میں بائیکاٹ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ یا تو فاسٹ فوڈ چین ہندوؤں کے عقائد کے مطابق جانوروں کو ذبح کرکے ان کا گوشت استعمال میں لائے، یا پھر بھارت سے اپنا بوریا بستر لپیٹ لے۔