Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

انڈیا تیری ایسی کی تیسی" لکھنے پر وقار ذکا کا فیس بک اکاؤنٹ معطل"

شائع 24 اگست 2019 04:51am

Waqar Zaka

کراچی: فیس بک نے ایک تبصرے میں "انڈیا تیری ایسی کی تیسی" لکھنے پر معروف ٹی وی میزبان وقار ذکا کا اکاؤنٹ 3 روز کیلئے معطل کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وقار ذکا کا ایک ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ دنیا چاہے جو مرضی لکھے، یہاں تک کہ توہین رسالتؐ بھی کی جاتی ہے، لیکن کسی کا اکاؤنٹ بند نہیں کیا جاتا اور میری انڈیا کیخلاف ایک چھوٹی سی بات پر فیس بک اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا۔

وقار ذکا نے فیس بک انتظامیہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میرا اکاؤنٹ دو بار بند ہو چکا ہے، کہاں گئی اظہار رائے کی آزادی اور ظالم کیخلاف احتجاج پر کیوں روکا جا رہا ہے۔