Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

ن لیگی ایم پی اے کا بیٹا منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار

اپ ڈیٹ 24 اگست 2019 05:13am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بہاولپور: مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی رکن پنجاب اسمبلی حسینہ ناز کے بیٹے کو چرس برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ناکے پر تلاشی کے دوران ذیشان سے آدھا کلو چرس برآمد ہوئی ہے، ملزم کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

بہاولپور سے ایم پی اے حسینہ ناز کے بیٹے کو جوڈیشیل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق لیگی ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کے گھر سے چار من چرس برآمد کرکے بیٹے کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ بھی چرس برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار ہیں اور ان کیخلاف تفتیش کی جاری ہے۔

رانا ثنا کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعات  9 سی 15، اور 17 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اے این ایف کی طرف سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے 15 کلو ہیروئن سمیت 21 کلو منشیات برآمد کی گئی ہیں۔