Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

جب والدین چاہیں گے شادی ہوگی، شاداب خان

شائع 23 اگست 2019 06:58pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر شاداب خان کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں جب والدین چاہیں گے شادی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آئے۔

شاداب نے کہا کہ اگر مصباح الحق اگر کوچ بنتے ہیں تو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

واضح رہے شاداب خان اپنے دیرینہ دوست اور ساتھی کرکٹر حسن علی کی شادی کے سلسے میں دبئی میں موجود تھے، تاہم اب انہوں نے پری سیزن کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔